Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

ڈوگری ہماری مادری زبان ہے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 24, 2017 1:37 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں // ڈوگری جموں کی مادری زبان ہے اور اسے محفوظ رکھنے کے لئے ہمیں متحد ہو کر کوششیں کرنی ہونگی۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر و ممبر اسمبلی دیویندر سنگھ رانا نے آر ایس پورہ میں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈوگری ہماری مجموعی زبان ہے اور ہم اس کو کچلنے کے خلاف بلا لحاظ مذہب و ملت ،رنگ و نسل جد و جہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جموں کے ہندووں ،سکھوںاور مسلمانوں کو موروثی ڈوگری ہیریٹیج پر فخر ہے اور اسکونقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف متحد ہو کر جد و جہد کی جائے گی۔انہوں نے بی جے پی پر ڈوگری زبان کی اہمیت کم کرنے میں ایک شریک بننے کی مذمت کرتے ہوئے جموں صوبہ کے ہر ایک کالج اور سکول میں لیکچراروں کی اسامیاں پیدا کرنے کا مطالبہ کیا ،تاکہ نوجوان لوگوں کو اپنی مادری زبان اچھی طرح سے سکھائی جائے ۔انہوں نے اس سلسلہ میں کسی بھی تاخیر پر انتباہ کیا اور کہا کہ اس سے جموں کے پُر امن خطہ میں حالات خراب ہو سکتے ہیں جسکی ساری ذمہ واری پی ڈی پی۔ بی جے پی سرکار پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈوگری زبان کو اپنا جائز مقام دلانا کسی بھی زبان کے خلاف جنگ نہیں ہے۔یہ فقط ڈوگری زبان کو سکولوں اور کالجوں میں رائج کرکے اسے مناسب مقام دلانا ہے۔انہوں نے اس سلسلہ میں بی جے پی کی لگاتار   خاموشی پرتشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے بی جے پی سے اس سلسلہ میں اپنا موقف واضع کرنے کو کہا ۔صوبائی صدر نے کہا کہ این سی تمام زبانوں اور ہیریٹیج کے ساتھ یکساں برتائو کرنے کی متمنی ہے۔انہوں نے لوگوں کو امن برقرار رکھنے اور ڈوگری زبان کے ساتھ برتی جا رہی ناانصافی کے خلاف صف آرا ہونے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈوگری کسی خاص مذہب کی زبان نہیں ہے،کیونکہ یہ خطہ کے ہر ایک شخض کی زبان ہے۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ایم ایل اے ڈاکٹرکمل اروڑہ نے پی ڈی پی۔ بی جے پی کی جانب سے زبانوں پر تضاد کھڑا کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ،خصوصاً اُس وقت جب ریاست ایک مشکل ترین دور سے گُذر رہی ہے۔انہوں نے ڈوگری کو جموں کی شاندار وراثت کی عکاسی کرنے کے لئے اور ڈوگری خطہ کی اولین زبان ہونے کے ناطے اس کو فرغ دینے کے لئے مناسب مواقعے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ این سی ریاست کو زبان کے مدعے پر تقسیم کرنے کی سرکار کی جانب سے کی جارہی کوششوں کی سخت مخالفت کرے گی۔انہوں نے اس مدعے کا قضیہ فوری طور ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اساتذہ اور لیکچراروں کی اسامیاں پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ طلباکو اپنی مادری زبان ڈوگری سکھائی جا سکے۔۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں ریاستی نائب صدر رتن لعل گپتا، ارشد چودھری، شوکت احمد، وجے لوچن ، بلویندر سنگھ، نریش کمار، راج کمار، دلجیت شرما ،پرشوتم کمار،سریش کمار ،بٹو و دیگران شامل تھے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال سے ہندوستان کوہرانے کا متمنی
سپورٹس
کشمیر سپر لیگ 2025کا آغاز چھ ٹیمیں حصہ لیں گی
سپورٹس
جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو اننگ اور 236 رنز سے دی شکست
سپورٹس
دوبارہ موقع ملا تو بھی میں لارا کا ریکارڈ نہیں توڑوں گا:مُلڈر
سپورٹس

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس

July 8, 2025
جموں

لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا

July 8, 2025
جموں

سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت

July 8, 2025
جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?