جموں//ڈوگرہ صدرسبھاکااجلاس تنظیم کے چیئرمین گل چین سنگھ چاڑک کی صدارت میں منعقدہواجس میں شہرکی سماجی، مذہبی اورتجارتی انجمنوں کے اراکین نے شرکت کی۔ اس دوران مقررین نے ہرسال سرینگرسے جموں دربارمنتقل ہونے پر چھ ماہ کے لئے ڈوگرہ ہال اور رنیریشورمندرکے درمیان سڑک کوبندکرنے پرتشویش کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ سڑک بندکرنے کی وجہ سے جموں کے لوگوں بالخصوص پیدل مسافروں، سیاحوں،خواتین ، سکولی بچوںوغیر ہ کوچھ ماہ تک سخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑتاہے۔ انہوں نے سڑک کوبندکرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے عوام کیلئے دردسرسے تعبیرکیا۔مقررین نے مزیدکہاکہ سرمائی راجدھانی میں جب بھی سیکریٹریٹ کھلتے ہیں تو ڈوگرہ ہال جموں اوررنبیریشورمندر کے درمیان سڑک پرآمدورفت (ٹریفک ) کے لئے بندکردی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے اس عوام دشمن قدم سے لوگوں کوسخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑتاہے۔انہوں نے کہاکہ سیکریٹریٹ کے آگے کی سڑک پرآمدورفت بندکرنے سے جموں شہر دوحصوں میں بٹ جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ سڑک بندکرنے کی وجہ سے جموں شہرمیں ہرطرف ٹریفک جام لگ جاتاہے۔انہوں نے حکومت کی غلط پالیسی کااثرجموں شہرکی سیاحت پربھی منفی اثرپڑرہاہے۔ چاڑک نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ سیکرٹریٹ کھلنے پر ڈوگرہ ہال جموںتارنبیریشورمندرسڑک پرآمدورفت بحال رکھی جائے۔اس دوران میٹنگ میں پریم ساگرگپتا، پرشوتم تھاپا، بی ڈی نریال، این ڈی راجوال، ڈاکٹرکے۔کے گنڈوترہ ،سوہن لال گپتا،اوراشوک کمارگپتاوغیرہ بھی موجودتھے۔