جموں//سنگ بازوں کورہاکرنے اوران کے خلاف درج معاملوں کوواپس لینے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف ڈوگرہ فرنٹ اورشیوسینا کے ورکروں نے اشوک گپتاکی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 4500 سنگ بازوں کورہاکرنے کے حکومت کے فیصلے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے پارٹی صدرنے کہاکہ یہ سنگ باز قوم دشمن سرگرمیوں بشمول پولیس سٹیشنوں، سکولوں کوجلانے اورسیکورٹی فورسزپرحملے کرنے میں ملوث ہیں اورانہیں امن وقانون کی صورتحال کودرپیش خطرے کے پیش نظرگرفتارکیاگیا تھاان کے خلاف درج معاملوں کوواپس لینے کاکوئی جواز نہیں ہے ۔گپتانے مزیدکہاکہ بھارت سرکار اوربین الاقوامی برادری کوچاہیئے کہ وہ حافظ سعید دہشت گرداوردہشت گردوں کو فنڈنگ کرنے والی جماعت الدعویٰ کے خلاف سخت کاروائی کریں۔ احتجاج کرنے والوں میں لال سنگھ، پرکا ش،وجے ،بنٹو،کالو،راکیش، سنجے،اجے وغیرہ شامل تھے۔