جموں//ڈوگرہ فرنٹ اورشیوسینا کے کارکنان نے اشوک گپتاکی قیادت میں پاکستانی ہائی کمشنر اورحریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین نے پاکستان اورحریت لیڈروں کے خلاف نعرے بازی کی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی ہائی کمشنرکے قریبی ساتھی احمدساگرکوحوالہ کے الزامات میں سرینگرسے گرفتارکیاگیاہے جوحریت لیڈروں تک رقومات پہنچانے کاکام کرتاتھا۔انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کوپاکستان کے خلاف کارروائی عمل میں لانی چاہیئے۔ اس دوران مظاہرین میں بیربل، نکو، رام پال، ارجن، سونو، اشوک کمار، سنیل ، راکیش، ابھیشک ودیگران شامل تھے۔