جموں//ڈوگرہ فرنٹ اورشیوسینا کے کارکنان نے حریت کانفرنس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرے کی قیادت فرنٹ اورشیوسیناکے صدراشوک گپتاکررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حریت کانفرنس اورسیاسی لیڈر نوجوانوں کوبھڑکاکرتشددمیں دھکیل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حریت لیڈروں کے اپنے بچے بیرونی ممالک میں پڑھ رہے ہیں اوردیگرعام لوگوں کے بچوں کووہ پتھربازی میں ملوث کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گیلانی کے اپنے دوبچے آسٹریلیااوردبائی میں پڑھ رہے ہیں جبکہ یاسین ملک کاپریوارامریکہ اور میرواعظ عمرفاروق کے بچے بھی دہلی میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جوکہ عام لوگوں کے ساتھ سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کوحریت لیڈران کی چال کوسمجھنے کی ضرورت ہے۔اس دوران مظاہرین میں کالارام ،سونو، رنجیت، سنیل ، بنٹو، رام پال، ابھیشک ، نکوودیگران شامل تھے۔