جموں//ڈوگرہ صدرسبھاکی ایک میٹنگ گل چین سنگھ چاڑک کی صدارت میں منعقدہوئی۔اس دوران تنظیمی ممبران نے کہاکہ گذشتہ سال جب دربارموجموں میں تھا،انہوں نے سپیکرکویندرگپتااورنائب وزیراعلیٰ ڈاکٹرنرمل سنگھ کے ساتھ ملاقات کی تھی ۔اس دوران ملاقات میں انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ شالیمارمندرسے کچی چھائونی سڑک کوگاڑیوں کیلئے کھلارکھاجائے گا،لیکن اس وقت تک ان پرعمل درآمدنہیں ہوا۔سبھاکے ممبران نے کہاکہ دنوں رہنمائوں سے ملاقات کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ جموں کے لوگ مقامی لیڈروں کے رویے اوران کے کام کاج پرقریبی نگاہ رکھے ہوئے ہیں اوراگروہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں گے تووہ انہیں پھرسے نمائندے منتخب کریں گے۔اس دوران میٹنگ میں ڈاکٹراین کے ڈوگرہ ،کرنل کرن سنگھ جموال (ریٹائرڈ)، پریم ساگرگپتا، غلام احمدخواجہ (ریٹائرڈڈی سی)، جنک کھجوریہ ،برگیڈیئر ایم ایس جموال (ریٹائرڈ)، کرنل ڈاکٹروریندرکمارساہی، وی آرچرخہ، گھمبیردیوسنگھ چاڑک، سیدامانت علی شاہ، سوہیل کاظمی،شنکرسنگھ ،روی سنگھ سلاتھیہ، سنتوش مگوترہ، پردیپ مہاجن اورڈاکٹر رگھوبیرسنگھ موجودتھے۔