Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ڈوگرہ دور کے بعد پہلی بار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 24, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر// ریاست کی سب سے بڑی اور تاریخی جامع مسجد سرینگر ڈوگرہ دور کے بعد پہلی مرتبہ جمعتہ الوداع کے موقعہ پر مقفل رکھی گئی۔ وادی میں گزشتہ برس ریکارڑ19ہفتوں تک جامع مسجد سرینگر کو انتظامیہ کی طرف سے سیل کرنے اور نماز پر پہرے لگانے کے علاوہ عید الضحیٰ کے موقعہ پر مقفل کرنے کے بعد مخلوط سرکار نے جمعتہ الوداع کے موقعہ پر ایک مرتبہ پھر اس تاریخی مسجد کو سیل کیا،جس کی وجہ سے لوگ نماز جمعہ یہاں ادا نہیں کرسکے۔ انتظامیہ نے شہر خاص کے5پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کیا،جس کے ساتھ ہی تاریخی جامع مسجد سرینگر میں جمعتہ الوداع کی نماز ادا نہ ہو سکی۔مسجد کے ارد گر اضافی فورسز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ چاروں اطراف سے تار بندی کی گئی تھی۔جامع مسجد کی طرف جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھی اور کسی بھی شخص کو اس طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پولیس اور فورسز اہلکاروں نے مسجد پر اس قدر سخت پہرے لگائے تھے کہ میڈیا نمائندوں کو بھی اس طرف جانے کی اجازت نہیں تھی۔نوہٹہ کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ تاریخی جامع مسجد کے دروازوں کو جمعہ کی صبح ہی مقفل کردیا گیا تھا۔ مسجد انتظامیہ کمیٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا ’ہم نے فجر کی نماز جامع مسجد کے اندر ہی ادا کی۔ لیکن فجر نماز ادا کرنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جامع مسجد کو بند کردیا‘۔ دریں اثناء پابندیوں کے نفاذ کے طور پر نالہ مار روڑ کو ایک بار پھر خانیار سے چھتہ بل تک مکمل طور پر سیل کردیا گیا تھا۔ اس روڑ کے دونوں اطراف رہائش پذیر لوگوں نے بتایا کہ فجر نماز کی ادائیگی کے فوراً بعد اس روڑ پر سینکڑوں کی تعداد میں سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اہلکار تعینات کئے گئے جنہوں نے گاڑیوں پر نصب لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے اعلان کرکے لوگوں کو اپنے گھروں تک ہی محدود رہنے کے لئے کہا۔سیکورٹی فورسز نے نواب بازار، زالڈگر، راجوری کدل اور نوہٹہ میں بھی تمام اہم سڑکوں کو سیل کردیا تھا ۔ جامع مسجد میں جمعتہ الوداع کے موقعہ پر لاکھوں فرزندان توحید حاضری دیتے تھے،اور نماز جمعہ اداکرتے تھے۔راجوری کدل کے ایک بزرگ غلام محمد نے بتایا ’’ وہ سال بھر جمعتہ الوداع کے انتظار میں رہے کہ اس روز جامع مسجد میں نماز ادا کرینگے،تاہم سخت من سماجت کے بعد بھی انہیں اہلکاروں نے اس اور جانے کی اجازت نہیں دی‘‘۔جامع مسجد سرینگر کو بند کرنے کا  سلسلہ اگر چہ بہت طویل ہے تاہم ڈوگرہ راج کے بعد پہلی مرتبہ جمعتہ الوداع کے موقعہ پر اس تاریخی روحانی مرکز کو مقفل کیا گیا۔جامع مسجد سرینگر میں نمازوں کی پابندی صدیوں پرانی روایت ہے جس کو وقت وقت پر نئے حکمران کشمیری مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کرنے کیلئے بھی اپنا رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی نیشنل کانفرنس سرکار نے2010میں جامع مسجد سرینگر کی ناکہ بندی کر کے مسلسل8 ہفتوں تک جامع مسجد میں نماز جمعہ دا کرنے پر پابندی عائد کی جبکہ محبوبہ مفتی کی سربراہی والی پی ڈی پی،بھاجپا سرکار نے بھی اپنے پیشرئوں کی روش کو اپناتے ہوئے2016میں مسلسل19ہفتوں کو مسجد کو سیل کیا۔وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم جی اکبرنے اپنی کتاب میں لکھا ہے’’مہاراجہ رنجیت سنگھ کے سکھ دور اقتدار کے دوران موتی روم کو کشمیر کا گورنر تعینات کیا گیا جس نے1819میں نمازوں کی ادائیگی پر پابندی عائد کی ۔مولانا شمس الرحمان جنہوں نے جامع مسجد پر ایک کتاب بھی تحریر کی ہے ،کا کہنا ہے کہ1842میں سکھ دورکے آخری گورنر شیخ انعام الدین کے دورمیں اس تاریخی مسجد کو کھولا گیا تاہم اس دوران مسلسل11برسوں تک مسجد میں صرف نماز جمعہ ہی ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اس دوران جمعہ کو کچھ گھنٹوں کیلئے ہی مسجد کو کھولا جاتا تھا اور بعد میں بند کیا جاتا تھا تاہم1898کے بعد ہی مسجد کو کھولا گیا۔جامع مسجد کو کشمیر کے ہر دلعزیز بادشاہ سلطان زین العابدین عرف بڈشاہ کے والد سلطان سکندر نے1389اور1420کے درمیان تعمیر کیا تھا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ریاستی درجے بحالی کی کوشش: عمر عبداللہ نے کھڑگے اور راہل کاشکریہ ادا کیا، مرکز سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ
تازہ ترین
ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے : ٹرمپ
برصغیر
شدید بارشوں اور آندھی کی پیش گوئی، ضلع انتظامیہ پلوامہ کی عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت
تازہ ترین
امرناتھ یاترا جوش و خروش کیساتھ جاری، معطلی کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت: صوبائی کمیشنر کشمیر
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط، جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ

July 16, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گمری دراس میں دلخراش سڑک حادثہ ، 2ازجان، 15زخمی، 8کی حالت نازک

July 16, 2025
صفحہ اول

ڈوڈہ ضلع میں المناک سڑک حادثات||7 جاں بحق، 17زخمی اونتی پورہ حادثے میں 3افرادلقمہ اجل،میاں بیوی زخمی، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کا اظہارِ رنج

July 15, 2025
صفحہ اول

اردو زبان لازمی شرط ہونے پر امتناع نائب تحصیلدار بھرتی عمل معطل

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?