اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے گندوہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق و 1 زخمی ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کو دوپہر دو بجے کے قریب ڈوڈہ کی سب ڈویژن گندوہ میں بٹارا سڑک پر آئی ٹی آئی کالج شکرا کے نزدیک ایک آلٹو گاڑی زیر نمبری Jk06C-4088 کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سونو کمار (30)ولد بشن لال ساکنہ دھرموتی موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ پورن چند (60)ولد چندو رام ساکنہ بٹارا زخمی ہواجسے ابتدائی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا جبکہ مہلک شخص کو سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا جہاں پر تمام لوازمات مکمل کرنے کے بعد اسے وارثین کے سپرد کیا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
ادھم پورہ میںحادثہ ، چار افراد زخمی
عظمیٰ نیوزسروس
ادھم پور//جموں سرینگر شاہراہ پر ادھم پور ضلع میں ایک گاڑی پیرپٹ سے ٹکرانے کے بعد چار مسافر زخمی ہو گئے جبکہ حادثہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل میں بھی کچھ وقت تک خلل ہوئی ۔ سرینگر جموں شاہراہ پر ادھم پورہ ضلع کے سرمولی علاقے میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں چار مسافر زخمی ہو گئے ۔ عین شاہدین کے مطابق ایک گاڑی زیر نمبر AK04UK-1111جس میں کچھ مسافر سوار تھے اور ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا جس کے بعد سڑک کے کنارے کریش بیریئر سے ٹکرا گئی، جس میں سوار تمام افراد زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج ادھم پور کے ایسوسی ایٹڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کچھ وقت تک روک دی گئی تاہم بعد میں دوبارہ بحال ہوئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ تیز رفتاری یا ڈرائیور کی لاپرواہی اس کی وجہ ہوسکتی ہے ۔