ڈوڈہ //ڈوڈہ کی تحصیل کاہرہ کے ٹانٹا گاؤں میں تلاشی کارروائی کے دوران پولیس و سیکورٹی فورسز نے ایک کمین گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس، راشٹریہ رائفلز و ایس ایس بی نے مشترکہ طور پر کاہرہ تحصیل کے ٹانٹا گاؤں کے نزدیکی جنگل میں تلاشی آپریشن کیا جس دوران ایک کمین گاہ سے ایک پستول، 12بور رائفل، دیسی پستول، 5 دستی بم 8 یوبی جی ایل گرنیڈ، پیکا گن و اے کے 47 کے راؤنڈس، پستول راؤنڈس،ڈیٹونیٹرس، پستول میگزین ایک، اے کے 47 کے 5 میگزین، ہینڈ سیٹ، بئنوکولر، خاکی پوچ، کالا کپڑا و کچھ کاغذات برآمد کیا ہے۔