اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں جمعہ و ہفتہ کی درمیانی شب کو تازہ برفباری و میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں ہیں جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس دوران آگ چہ گرمی سے لوگوں کو نجات ملی ہے تاہم فصل و گھاس کٹائی متاثر ہوئی ہے اور سبزیوں و پھلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعہ و ہفتہ کی شام ڈوڈہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ بھلیسہ کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری و میدانی علاقوں میں ژالہ باری و بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے تاہم اتوار کے روز موسم خوشگوار رہا۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دس روز تک زیادہ تر موسم خوشک رہنے کا امکان ہے اور چند ایک مقامات پر ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔