ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے طلاب کا ایک گروپ جو کہ آفیسرس ٹریننگ اکیڈمی چنئی کے دورے پر گیا تھا ،کا آج واپس دھرمنڈ پہنچنے پر فوج نے خیر مقدم کیا ۔گروپ میں 34 طلاب اور چار اساتذہ تھے ۔ اس دورے سے ان طلاب کو ملٹری کی زندگی کے بارے میں جانکاری ملی، جس سے طلاب کو فوج میں اپنا کئیر یر شروع کرنے کی حوصلہ افزائی ہوئی۔دورے سے طلاب کو ڈسپلن، یکجہتی اور حُب الوطنی کا درس مل گیا جسکا وہ اپنی ذاتی زندگی میں استعمال کریں گے۔گروپ کو راج بھون میں تمل ناڈو کے گورنر سے بھی ملاقات کرنے کا ایک موقعہ حاصل ہوا۔طلاب نے چنئی کے خوبصورت مقامات کا بھی دورہ کیا اور مشہور ترین ساحل پرچنئی کے ثقافتی ورثہ کا بھی مشاہدہ کیا ۔گروپ کے واپس پہنچنے پر دھرمنڈ میں جنرل آفیسر کمانڈنگ نے خیر مقدم کیا اور طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انہیں فوج میں اپنا کئیریر شروع کرنے کے لئے راغب کیا ، ان دور دراز علاقہ کے طلاب کو فوج میں بطور آفیسر اپنا کئیر ئیر شروع کرنے کی کوئی جانکاری نہیں تھی۔اس بات کو ملحوظ نظر رکھ کر فوج نے ان طلاب کو تعلیمی دورے پر چنئی بھیجا ،تاکہ انکو انڈین آرمی میں اپنا کئیر ئیر شروع کرنے کے لئے بیداری پیدا کی جائے۔