اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ کے گاؤں درائی میں آتشزدگی کی پراسرار واردات میں ایک دومنزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے جبکہ 1شخص شدید زخمی ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کی درمیانی شب شیب رام ولد کالی داس ساکنہ درائی کے دو منزلہ رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی اور کچھ ہی لمحوں میں پورے مکان میں پھیل گئی۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی شروع کی تاہم آتشزدگی کی واردات میں 2 منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے جس میں بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا اور مکان مالک شیب رام بھی زخمی ہوا جسے سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تھی۔ادھر پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔