ڈوڈہ کے بیولی میں ٹاٹا سومو حادثے کا شکار ۔ 4 کمسن بچوں سمیت 9 افراد زخمی

 اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ضلع صدر مقام ڈوڈہ سے چند ہی کلومیٹر کی دوری پر واقع بیولی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 4 کمسن بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات اتوار کو ڈوڈہ بیولی سڑک پر مسافروں سے بھری ایک ٹاٹا سومو حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں چار کمسن بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا ہے جہاں پر ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ ان کی شناخت بیبتہ دیوی (28)،نیلمہ دیوی (26)،ادویک سنگھ (4)،اویکا دیوی (2.5)،جتیشور سنگھ(9) ،وینشکہ (2)،ندیک(4)،سپنہ دیوی (35) و گندھرابسنگھ(35)کے طور پر ہوئی ہے۔ ادھر پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔