اشتیاق ملک
ڈوڈہ //پچھلے کئی ہفتوں سے جاری شدید گرمی کے بعد بدھ کو بعد دوپہر ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس کے نتیجے میں لوگوں کو گرمی سے قدرے راحت ملی ۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی دوپہر تک مطلع صاف رہا تاہم بعد دوپہر گندوہ بھلیسہ، ٹھاٹھری ،بھدرواہ و ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں اچانک بارش شروع ہوئی جو تین گھنٹوں تک جاری رہی اور لوگوں نے راحت کی سانس لی جبکہ ندی نالوں میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے شدید گرمی کے باعث جہاں زرعی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے وہیں ندی نالوں میں پانی کی سطح میں بھی کمی آئی ہے اور کئی چشمے سوکھ گئے ہیں۔