اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ کشتواڑ قومی شاہراہ پر پیٹرول ٹھاٹھری کے نزدیک پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر پیٹرول پمپ ٹھاٹھری کے نزدیک ایک سیکوٹی زیرنمبرJK06C-2097حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوا۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی شخص کو ٹروما ہسپتال ٹھاٹھری منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اس کی شناخت سنجے کمار (45)ولد سورت سنگھ ساکنہ جوڑا کاہرہ کے طور پر ہوئی ہے. پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔