اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ انتظامیہ نے گذشتہ دنوں ضلع میں تباہ کن بارشوں سے ہوئے نقصانات پر متاثرین میں ڈھائی کروڑ کے قریب ریلیف تقسیم کیا ہے۔ادھر جمعرات کو ضلع ترقیاتی کونسل چیرمین دھنتر سنگھ کوشل نے ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ، اے ڈی سی سنیل بھٹیال و دیگر افسران کی موجودگی میں بھدرواہ کے لور بھیجہ میں سیلاب زدگان میں ضروری امدادی سامان تقسیم کیا وہیں ایس ڈی ایم گندوہ ارون کمار بڈیال نے ایس ڈی پی او راج کمار کول و تحصیلدار چلی پنگل کی موجودگی میں گونڈو، ملکپورہ پولئی کے متاثرین میں ریلیف میٹیریل تقسیم کیا۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف میں بے گھر کنبوں کو مالی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔