بھدرواہ //اودھمپور کے نزدیک ایک 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹائور میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے ڈوڈہ و کشتواڑ اضلع کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر رہی ہے۔اگرچہ محکمہ پی ڈی ڈی نے این ایچ پی سی کو ان اضلاع میں بجلی بحال کرنے کے لئے متبادل انتظامات کرنے کے لئے تمام ضروری تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ہے،تاہم ماہرین کے مطابق نُقص شدہ ٹائور کو ٹھیک کرنے میںکم سے کم 36 گھنٹے کا وقت لگے گا۔ان د و اضلاع میںمنگلوار بعد دوپہر سے بجلی کی سپلائی متاثر رہی ہے کیونکہ این ایچ اے آئی /گاموں انڈیا کی جانب سے کٹائی کی کام کی وجہ سے اچانک 132 کے وی ڈی ایچ پی کے ٹرانسمیشن لائن ٹائور کے مقام پر زمین کھسکنے سے ٹائو ر کے ایک حصہ کو نُقصان پہنچا ہے،جس سے ان دونوں اضلاع میں بجلی سپلائی متاثر رہی ہے۔ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی ڈوڈہ بشن داس کے
مطابق ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے ڈوڈہ اور کشتوڑ اضلاع میں بجلی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور محکممہ این ایچ پی سی کو متبادل انتظام کرنے کے لئے ہر قسم کا تعاون دے گا،تاکہ بجلی کی فوری بحالی یقینی ہو سکے۔