ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال نے جمعرات کے روز ضلع افسروں کے اجلاس میں ضلع میں یوم جمہوریہ ۔2018منانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہون نے متعلقہ افسرون سے تمام ضروری انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کی تلقین کی، تاکہ یوم جمہوریہ کی تقریب احسن طریقہ سے منعقد کی جاسکے۔اجلس میں سیکورٹی، صحت و صفائی ،بیٹھنے کے انظامات ،بجلی سپلائی اور ٹریفک منیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تقریب کا آغاز شہنائی وادن سے کیا جائے گا جسکے بعد قومی ترنگا لہرایا جائے گا۔اور پریڈ کی تقریب ،کلچرل ایٹمز، اور حُب الوطنی گیت پیش کئے جائیں گے ۔ڈی سی نے محکمہ سحت عامہ اور محکمہ بجلی کو اس موقعہ پر بغیر خلل کے بجلی اور پانی کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوںنے محکمہ صحت اور فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے افسروں کو کافی تعداد میں ایمبولنس اور فائر ٹینڈرز تیار رکھنے کی بھی ہدایت دی ۔انہوں نے میونسپل کمیٹی کو صحت و صفائی مہم میں سرعت لانے کیلئے کہا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں 24جنوری 2018کو ریہرسل منعقد کیا جائے گا۔