اشتیاق ملک
ڈوڈہ //پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن ڈوڈہ نے حکومت سے صوبہ جموں کے لیے جاری سالانہ امتحانی شیڈول پر نظرثانی کرکے دیوالی کے بعد امتحانات کی تاریخ مقرر کرنے کی مانگ کی ہے۔ڈوڈہ میں منعقد پریس کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے اراکین نے کہا تعلیمی نظام پہلے ہی بارشوں و موسمی حالات سے متاثر ہوا ہے اور آگے سے دیوالی جیسے اہم تہوار آرہا ہے لیکن سرکار نے نہ جانے کن وجوہات کی بنا پر ڈیٹ شیٹ جاری کی۔اس موقع پر موجود او پی چنڈیل نے کہا کہ امتحانات سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہےلیکن اس کی تاریخوں میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور امتحانات ختم ہونے کے بعد رزلٹ تیار کرنے کے لیے بھی کم وقت رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عید و دیوالی سب تہواروں میں سے اہم ہیں اور بچوں کو بھی یہ تہوار منانے کا پورا حق ہے۔ انہوں نے حکام سے اس فیصلے پر نظرثانی کرکے دیوالی کی تعطیلات کے بعد نئی ڈیٹ شیٹ جاری کرنے کی مانگ کی ہے۔