اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ٹریفک قوانین کی عمل آوری و خلاف ورزی کرنے والے افراد کو جوابدہ بنانے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے آٹھویں روز ڈوڈہ پولیس نے ضلع بھر میں ٹریفک چیکنگ کے دوران 12 گاڑیوں کو ضبط کر کے 83 کا چالان کیا ۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کو ڈوڈہ ضلع کی رابطہ سڑکوں پر پولیس کی جانب سے لگائے گئے ناکوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 8 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے اور 83 دیگر کا چالان کیا ۔پولیس نے ایک بار پھر سے سیول سوسائٹی و عوام سے بہتر ٹریفک نظام بنانے کے لئے تعاون طلب کیا ہے۔پچھلے 8 سے جاری ٹریفک چیکنگ کے دوران ڈوڈہ پولیس نے ڈوڈہ ،بھدرواہ ،ٹھاٹھری ،گندوہ بھلیسہ و عسر کی رابطہ سڑکوں پر اؤورلوڈنگ، تیزرفتاری و دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں مختلف پولیس تھانوں میں 9 ایف آئی آر درج کرکے ڈرائیوروں کو حراست میں لیا گیا جبکہ 96 گاڑیوں کو ضبط کر کے 794 کا چالان کیا ہے اور ایک ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کیا گیا ہے۔