ڈوڈہ//ڈوڈہ میں وکلاء کے دو روزہ تربیتی پروگرام کا ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں آغاز ہوا ۔اس دو روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح چیئرمین ڈسڑکٹ لیگل اتھارٹی ضلع ڈوڈہ ( پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھدرواہ)ایم کے شرما نے کیا۔دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ڈوڈہ و کشتواڑ کی طرف سے کیا گیا ہے اور اس میں ضلع کشتواڑ کے وکلاء نے بھی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کھیم راج شرما CJM ڈوڈہ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈوڈہ بھی موجود تھے ۔اس دو روزہ ورکشاپ میں معروف خاتون وکیل جوتی شرما بطور ماہر شرکت کر رہی ہیں جنہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد انصاف کی ہر شخص تک رسائی کو ممکن بنانا ہے اور لوگوں کو بیدار کرنا ہے کہ کس طرح اْن کو اپنے حقوق مانگنے کا حق ہے .اگر لوگوں میں بیداری کی جائے تو عوام کو کافی فائدہ پہنچے گا اسی لئے اس طرز کے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے جموں سانبہ کٹھوعہ میں ورکشاپ قائم کرکے وکلاء کو تربیت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ادھمپور ،ریاسی خطہ پیر پنچال اور وادی چناب میں بھی اس دو روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کشتواڑ بھدرواہ اور ڈوڈہ کے وکلاء شامل ہیں کے لئے آج ڈوڈہ میں ورکشاپ کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔