ڈوڈہ//سوچھ بھارت مشن کے تحت ڈائریکٹریٹ آف اربن لوکل باڈیز جموں نے میونسپل کمیٹی ڈوڈہ اور نیوز لائن کشمیر کے اشتراک سے ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں ایک نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا جس میں جموں سے آئی ہوئی ناٹک ٹیم نے ایک ڈرامے کے ذریعہ خود صاف رہنے اور اپنے آس پاس کو صاف رکھنے اورماحول کو گندگی سے پاک کرنے کا پیغام دیا۔ڈرامے میں بتایا گیا کہ کس طرح کس طرح انسان زمین پر گندگی پھیلا رہا ہے اور کیسے اُس سے انسانوں اور زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں اور یہ کہ ماحول پر گندگی پھیلانے کے کیا اثرات پڑ رہے ہیں۔اس ناتک کو دیکھنے کے لئے میونسپل کمیٹی کے صفائی اہلکاران اور اسکولی بچوں کو خصوصی طور مدعو کیا گیا تھا جو نہ صرف ناٹک سے لطف اندوز ہوئے بلکہ اسے سے اُنہیں اپنے آس پاس کو صاف رکھنے کی تحریک بھی ملی۔ناٹک پیش کرنے کے بعد ناٹک میں مرکزی کردار ادا کرنے والی سپنا سونی نے اخباری نمائندوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2019 ء تک بھارت کو صاف ستھرا بنانا ملک کے وزیرِ اظم نریندر مودی کا ایک خواب ہے جس کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی ہم کوشش کر رہے ہیں۔اسی مقصد سے ہم جموں سے یہاں آئے اور یہاں اپنا پروگرام پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ناٹک کے دوران کوڑا دان کی منظر کشی کی تھی جس میں سوکھے اور ہرے کوڑے کو الگ الگ کوڑا دان میں جمع کرنے کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم استعمال شدہ چیزوں کو راستوں ،سڑکوں اور گلی کوچوں میں پھینکنے کی بجائے کوڑے دان کو استعمال کرنے کی عادت بنا لیں تاکہ گندگی نہ پھیلے اور صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ پلاسٹک کا کم سے کم استعمال کیا جائے پالی تھین لفافوں کی بجائے کاغذ کا استعمال کیاجائے تاکہ ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکے۔اگر ہر شخص اپنی ذمہ داری نبھائے تو سوچھ بھارت کا خواب پورا ہوا سکتا ہے۔