اشتیاق ملک
ڈوڈہ //مویشی اسمگلنگ کے خلاف اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئےڈوڈہ پولیس نے 6مویشیوں کو بچا کر گاڑی کو ضبط کیا ہے اور مویشی تسکری کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ڈوڈہ کے دائرہ اختیار میں آنے والی پولیس چوکی کھیلینی کے اہلکاروں نے ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ پر ناکہ لگایا۔اس دوران ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK19A 3056 ڈوڈہ کی طرف سے آ رہی تھی کو چیکنگ کے لیے روکا گیا۔تلاشی کے دوران 06مویشی گاڑی میں لدے ہوئے پائے گئے۔پولیس کے مطابق ملزم بناء کسی اجازت کے ان جانوروں کو لیجا رہے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور نے اپنا نام عبدالرشید ولد عبدالغنی اور اس کے ساتھ سوار شخص کی شناخت شکیل احمد ولد محمد کالو ساکن میترا رام بن کے طور پر ہوئی۔اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر 154/2025 زیر دفعہ 223 بی این ایس 11 PC ایکٹ، تھانہ ڈوڈہ میں درج کر لیا گیا ہےاور ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔