اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ملک مخالف سرگرمیوں و جرائم کی روک تھام کیلئے شروع کی گئی خصوصی مہم کے تحت ڈوڈہ پولیس نے مویشیوں کی سمگلنگ کے الزام میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بھدرواہ جیل میں بند کیا ہے۔ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بھدرواہ کے رونتہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے عادل فرید کے خلاف مویشی سمگلنگ کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں اور وہ ایک پیشہ ور سمگلر بن گیا تھا. پولیس کے مطابق مذکورہ شخص بھائی چارہ کے لئے بھی خطرہ بن رہا تھا اور اس کی ملک مخالف و سماج مخالف سرگرمیاں سیکورٹی کے لحاظ سے بھی سنگین جرائم میں شامل ہوئیں تھیں جس کے بعد ایس ایس پی ڈوڈہ کی سفارش پر ضلع مجسٹریٹ نے اسے پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا۔
ڈوڈہ میں مویشی سمگلر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند مذکورہ شخص ملک و سماج مخالف سرگرمیوں کے لئے بڑا خطرہ تھا :پولیس
