سرینگر/ڈوڈہ ضلع میں جمعہ کو ایک موٹر سائیکل سوار ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔
یہ حادثہ ضلع کے اُدھیان پور گائوں کے نزدیک پیش آیا اور اس میںایک35سالہ موٹر سائیکل سوار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس ذرائع نے مہلوک کی شناخت فیروز احمد نائیک ساکنہ نیلسو کلہند کے طور کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک موٹر سائیکل پر جارہا تھا جب ایک ٹرک کے ڈرائیور نے کیچڑ بھرے راستے پراچانک پیچھے کی طرف چلنا شروع کیا۔
کیچڑ کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار جلدی سے اپنے آپ کو بچا نہیں سکا اور اسی کے نیچے آگیا۔فیروز کو فوری طور ضلع اسپتال ڈوڈہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔