سرینگر/ضلع ڈوڈہ میں بدھ کو سواریوں سے بھری ایک منی بس زمینی تودے کی زد میں آکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔
ایس ڈی پی او، گندوہ بھلیسہ، نواز کھانڈے نے کہا کہ ایک منی بس پیاکل کے مقام پر ایک زمینی تودے کی زد میں آگئی۔
کھانڈے نے کہا کہ تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق منی بس گندوہ سے ٹھاٹھری جارہی تھی جب وہ ڈوڈہ سے 37کلو میٹر دور علاقے میں تودے کی زد میں آگئی۔
حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔