اشتیاق
ڈوڈہ // ایم ایل اے معراج ملک کی طرف سے ڈی سی ڈوڈہ ہرویندر سنگھ اور ان کے خاندان کے خلاف نازیبا الفاظ کے خلاف سرکاری ملازمین، سیول سوسائٹی، وکلاء، ریٹائرڈ افسران، اساتذہ اور شہریوں نے ایک بڑے احتجاج کیا۔یہ احتجاج کام چھوڑ ہڑتال کے ساتھ شروع ہوا اور بعد میں ایک جلوس نکالاگیا اور ڈی سی کے حق میں نعرہ بازی کی۔مظاہرین میں یونینوں، سول سوسائٹی کے ارکان، وکلاء، ریٹائرڈ افسران، اساتذہ اور شہریوں نے شرکت کی، اور سبھی نے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا اور عوامی اداروں کے وقار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ کی عوام کو کو ڈی سی ہرویندر سنگھ پر اعتماد ہے اور وہ ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔