ڈوڈہ// DIETڈوڈہ کی طرف سے سٹی مڈل اسکول ڈوڈہ کے احاطہ میں پی سی آر اے کی مصنوعات کے تحفظ کے بارے میں جانکاری پھیلانے کے مقصد سے ضلع سطح کے مضمون نویسی اور مصوری کے مقابلوں کاانعقاد کرایا گیا جس میں ضلع بھر کے مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔مضمون نویسی کے مقابلہ میں گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول ڈوڈہ نے پہلی، ہائر اسکنڈری اسکول گھٹ نے دوسری اور ہائر اسکنڈری اسکول گرلز بھدرواہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ مصوری کا مقابلہ ہائر اسکنڈری اسکول گرلز ڈوڈہ نے جیت لیا۔ماسٹر راکیش شرما، سنتوش شرما اور اجیت سنگھ نے مقابلے منعقد کروائے۔پروگرام کے آخر پر بچوں میں انعامات تقسیم کئے جب کہ ایچ او ڈی ڈائٹ ڈوڈہ سدیش کمار رینا نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔