سرینگر/ضلع ڈوڈہ میں ایک سکولی طالب علم دریا میں نہاتے ہوئے غرق آب ہوگیا جس کے بعد پانی میں مذکورہ طالب علم کی تلاش کا کام شد و مد سے جاری ہے۔
یہ واقعہ گذشتہ روزڈوڈہ ضلع کے نئی ڈانگری علاقے میں بہنے والے دریائے نیرو میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 17سالہ شعیب ملک ولدفاروق احمد ملک ،جو بارہویں جماعت کا طالب علم ہے، دریا کے اندر نہاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ۔
شعیب کے ساتھ نہانے والے مزید دو طالب علموں کو مقامی لوگوں نے ڈوب جانے سے بچالیا۔
اطلاعات کے مطابق ہانچ گھاٹ کا رہنے والا شعیب اپنے دو دوستوں کے ساتھ دریائے نیرو میںنہارہا تھا جس کے دوران وہ پانی کی تیز دھار کی زدمیں آکربہہ گیا۔
پولیس نے جائے واردات پر پہنچتے ہی بچائو کارروائی ہاتھ میں لی تاہم آخری اطلاعات ملنے تک شعیب کے بارے میں کوئی اتہ پتا نہیں ملا تھا۔