ڈوڈہ //ڈوڈہ بٹوت شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ گیارہ بجے کے قریب پل ڈوڈہ سے ڈوڈہ سٹی جارہی ایک انڈیکا گاڑی پیٹرول پمپ کے نزدیک حادثے کا شکار ہو کر تین سو فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا جس کی شناخت عارف حسین ولد بشیر احمد ساکن شورین کے طور پر ہوئی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈوڈہ میں پچھلے ایک ہفتہ میں دو تین کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آئے الگ الگ تین سڑک حادثات میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔