سرینگر//جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ہفتہ کو ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے جن میں 4کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک ٹیکسی گندوہ ۔ٹھاٹھری روڑ پرتحصیل کہارا میں باٹھری کے نزدیک کھائی میں جاگری۔
اس ٹیکسی میں چھ افراد سوار تھے اور یہ ٹھاٹھری سے گندوہ کی طرف جارہی تھی جب یہ ایک موڑ پرڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر پہاڑی سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں چھ کے چھ ٹیکسی سوار زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی بھدروارہ راج سنگھ کے مطابق پولیس اور مقامی لوگ فوری طور بچاﺅ کارروائی کے جائے مقام پر پہنچے اور زخمیوں کو ایمرجنسی اسپتال ٹھاٹھری پہنچایا۔
زخمی افراد کی شناخت 28سالہ مظفر حسین ولد شیر زماں ساکن گندوہ،55سالہ حاجرہ بیگم زوجہ مرحوم عبد الرشید ساکن پتن گندوہ،30سالہ زرنینہ بیگم زوجہ شکیل احمد ساکن ناگنی،35سالہ شکیل احمد ولد محمد یوسف ساکن ناگنی اور 60سالہ ہاشمہ بیگم زوجہ محمد اکبر ساکن چموٹ گندوہ کے طور ہوئی ہے۔
چار زخمیوں کی حالت نازک ہے اور انہیں اعلیٰ علاج کیلئے جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے ۔ان میںحاجرہ بیگم، زرنینہ بیگم ،شکیل احمد اور ہاشمہ بیگم شامل ہیں۔