ڈوڈہ//ڈوڈہ ،کشتواڑ، رام بن رینج کے اُمیدواروں کے لئے ڈوڈہ سپورٹس اسٹیڈیم میں سب۔انسپکٹروں کیلئے منعقدہ پی ای ٹی/پی ایس ٹی بھرتی عمل دوسرے روز میں داخل ہوا ہے۔ فزیکل اینڈیورنس ٹیسٹ(پی ای ٹی) کے لئے کل بلائے گئے 2000۔اُمیدواروں میں سے1455۔اُمیدوار پی ای ٹی/پی ایس ٹی میں شامل ہوئے۔جن میں سے670۔اُمید واروں نے پی ای ٹی کوالیفائی کیا جبکہ 785اُمیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا۔545۔اُمید وارپی ای ٹی کے لئے پیش نہیں ہوئے۔بھرتی عمل چئیر مین پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ اے ڈی جی پی ،آئی پی ایس اے کے چودھری، دیگر بورڈ ممبران سنیل کمار ،آئی پی ایس ،آئی جی پی ٹیکنکل جے اینڈ کے ،آئی جی پی دانش رانا ،آئی پی ایس کی موجودگی میں بھرتی عمل حالیہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے شفاف طریقہ سے منعقد کی جا رہی ہے۔ ۔