ڈوڈہ میں دھماکہ خیز مواد بر آمد، ایک شخص گرفتار:فوج کا دعویٰ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//سیکورٹی فورسز نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے ڈوڈہ ضلع میں ایک شہری کو 9.75کلو گرام بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا۔دعویٰ کے مطابق گرفتار شدہ سے دھماکہ کرنے میں کام آنے والی تار بھی بر آمد ہوئی ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او نے فوجی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈوڈہ کے گندنا علاقے میں گذشتہ روز ایک مصدقہ اطلاع کے بعد دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا گیا۔بر آمد شدہ مواد میں78جیلاٹین اور275میٹر تار شامل ہے۔
فوج کے مطابق اس ضمن میں کیس درج کراکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *