سرینگر/ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ علاقے میں بدھ کو کم و بیش دو درجن دکان ایک بھاری بھرکم زمینی تودے کی زد میں آکر ڈھ گئے ۔
ایک پولیس آفیسر کے مطابق یہ زمینی تودہ ڈوڈہ سے60کلو میٹر دور بتھری مارکیٹ میں گذشتہ نصف شب گر آیا اور اس نے 14تجارتی مراکز کو اپنے نیچے دفن کرلیا جن میں کم سے کم دو درجن دکان ہیں تاہم حکام کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایس پی بھدرواہ ،راج سنگھ گوریہ نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو درجن دکان ،جو14تجارتی مراکز کے اندر تھے، تودے کی زد میں آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی مدد کیلئے آپریشن شروع کیا گیا ہے اور انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ضروری مشینری مہیا کرے تاکہ ملبہ ہٹایا جاسکے۔
ایک مقامی شہری، ربینہ بیگم نے 'گریٹر کشمیر' کو بتایا کہ یہ زمینی تودہ ایک بھونچال کی صورت میں گر آیا اور اس نے دکان اپنی زد میں لائے۔