سرینگر//پولیس نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے ضلع ڈوڈہ کے تانتنا گاﺅں میں حزب المجاہدین کے ایک بالائے زمین کارکن کو گرفتار کرلیا۔
سینئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)ڈوڈہ ممتاز شیخ نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے مصدقہ اطلاع کے بعد ایک چھاپے کے دوران بالائے زمین کارکن کی گرفتار ی عمل میں لائی۔
انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت تنویر احمد ملک کے طورکرتے ہوئے کہا کہ اُس کے قبضے سے ایک پستول اور گولیوں کے دس رونڈ بر آمد کئے گئے ہیں۔