ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ کے ہیلتھ بلاک گھاٹ میں آشا ورکروں کے لئے ’ہوم بئیسڈ نیو بارن کئیر‘(HBNC) کے چھٹے اور ساتویںآشا ماڈیول کا پانچ روزہ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوا،جسکا انعقاد بلاک میڈیکل آفیسر گھٹ ڈاکٹر گھنیشام سنگھ نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر واجد علی نجار کی نگرانی میں کیا تھا۔ اس تربیتی پروگرام میں بلاک گھٹ کی 30 آشا ورکروں کو نو زائد بچوں اور زچگی کی تربیت فراہم کی گئی۔پروگرام میں آشائوں کو مختلف قسم کے احتیاطی اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ تربیتی پروگرام ریاستی آشا ٹرینر جانسن چنڈیل، ڈسٹرکٹ ریسورس پرسن ریاض اقبال ملک، بلاک آشا کارڈی نیٹر ریاض احمد وانی ،بلاک آشا کارڈی نیٹر نرملا دیوی ،کے علاوہ آشا فیسلٹیٹر بملا دیوی ،شبنم بیگم اور زبیدہ بیگم نے قومی ٹرینر ڈاکٹر صادق خان کی زیر نگرانی فراہم کی گئی،جنھوں نے بذات خود تربیت کی مانیٹرنگ کی۔