ڈوڈہ// ڈوڈہ میں اساتذہ ۔طلبا کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ورکشاپ کا انعقاد گوجر و بکروال ہوسٹل ڈوڈہ میں بھارت سرکار کے ایس ٹی پلان پروجیکٹ کے تحت سائنس کی کارکردگیوں کو مقبول کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ورکشاپ بھارت سرکار کے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی، وگیان پرسار اور کونسل فار اربن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کا ایک مشترکہ وینچر ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین پروفیسر عاشق حُسین نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد اساتذہ اور طلاب میں سائنسی مزاج کو پیدا کرنا تھا ۔ورکشاپ میں35اساتذہ اور 120طلاب شرکت کر رہے ہیں، جس کا افتتاح سی ای او ڈوڈہ محمد شریف نے این سی یو آر ڈی ایس کے بانی سیکرٹری ظفر اُللہ خان ہوسٹل کے وارڈن کی موجودگی میں کیا۔ اپنے افتتاحی تقریر میں سی ای او نے ایسا معلوماتی ورکشاپ منعقد کرنے کی سراہنا کی اور کہا کہ اس سے ایس ٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلاب مستفید ہونگے ۔اپنے تقریر میں انہوں نے ایسے ورکشاپ مستقبل میں بھی منعقد کرنے کی گُذارش کی۔اس سے قبل این سی یو آر ڈی ایس کے بانی سیکرٹری ظفر اللہ خان نے مہمانوں اور پروگرام کے شرکا کا خیر مقدم کیا ۔شرکا کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے والے ریسورس پرسن میںپٹنہ سے جاوید عالم اور گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عاشق حُسین شامل تھے۔انہوں نے قدرت کے مطالعہ خاص طور سے مختلف تکنیک کے ساتھ پودوں کو بنانے پر اپنے تجربے عام کئے اور انہیں شرکا سے بھی بنوایا ۔