اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ نے جنگلات میں بھاری پیمانے پر لگی آگ کی وارداتوں کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے سیول سوسائٹی و عام لوگوں سے اپنے گھروں کے آس پاس و زرعی رقبہ پر کسی بھی قسم کی آگ زنی کرنے سے گریز کرنے و جنگلوں کو آگ لگانے میں ملوث افراد کے بارے میں محکمہ جنگلات و پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل کی۔ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ کی جانب سے جاری حکمنامہ میں محکمہ جنگلات کو بیداری پروگرام منعقد کرنے و آگ پر قابو پانے کیلئے تربیت اہلکاروں کی تعیناتی، پانی و آگ بجھانے کے دیگر آلات کی فراہمی کو یقینی بنانے و پولیس، سیول انتظامیہ و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیموں کے مابین تال بنانے کی ہدایات دیں۔ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ نے سیول سوسائٹی و عام لوگوں سے آگ زنی سے احتیاط کرنے، ملوث افراد کے بارے میں محکمہ و دیگر حکام کو مطلع کرنے اور اس قسم کی وارداتوں میں بچاؤ کاروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔حکمنامہ میں ضلع کے سبھی تحصیلداروں سے اپنے اپنے علاقوں میں لمبرداروں و چوکیداروں کو متحرک بنانے و غفلت شعاری برتنے والے لمبرداروں و چوکیداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔