اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں ایک بار پھر درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو مطلع صبح سے ابرآلود رہا تاہم بعد دوپہر ڈوڈہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ بھلیسہ کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو دیر شام تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔ پہاڑوں پر تازہ برفباری و میدانی علاقوں میں بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی تاہم ایک بات پھر سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ضلع میں گذشتہ ماہ ہوئی ہلکی برفباری و بارشوں کے بعد دوبارہ جنگلات میں آگ لگنے کی وارداتیں شروع ہوئیں تھیں اور خوشکسالی بڑھ گئی تھی۔