اشتیاق ملک
ڈوڈہ //بدھ کو بعد دوپہر ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں ہوئی تازہ بارشوں کے نتیجے میں لوگوں کو گرمی سے قدرے راحت ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بعد دوپہر ڈوڈہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ بھلیسہ کے مضافات میں تیز بارشیں شروع ہوئیں جس کے نتیجے میں گرمی سے عوام کو قدرے راحت ملی ہے اور ندی و نالوں میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے کئی ہفتوں سے گرم رہنے کے نتیجے میں کئی آبی ذخائر و ندی نالوں میں پانی کی سطح میں کمی آئی تھی اور بیشتر علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی کمی پیدا ہوئی ہے تاہم بدھ کو ہوئی بارشوں سے گرمی و خوشکسالی سے قدرے راحت ملی ہے اور آبی ذخائر و ندی نالوں میں پانی میں اضافہ ہونے کی بھی امید لگائی جارہی ہے۔