ڈلچی دھار بھلیسہ میں بادل پھٹنے سے 1درجن کے قریب مویشی ہلاک
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں ہفتہ کے روز دوپہر تک موسم صاف رہا تاہم بعد دوپہر اچانک موسم میں تبدیلی آئی اور گندوہ بھلیسہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری و ضلع کے دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے ساتھ شدید بارش شروع ہوئی جو شام تک جاری تھی۔بارشوں سے جہاں ندی نالوں میں ایک بار پھر سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا وہیں رابطہ سڑکیں مزید خستہ حال ہوئیں۔اس دوران بھلیسہ کی ڈلچی دھار میں بادل پھٹنے سے 1درجن کے قریب مویشی و کئی بھیڑیں ہلاک ہوئیں ہیں۔گندوہ بھلیسہ کے گاؤں بھرتی ڈلی دھار میں بادل پھٹنے سے قاسم دین ولد غنیہ گجر ساکنہ نگری کٹھوعہ حال ڈلچی دھار کی 9بھینسیں، 1 بھینسا و کچھ بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئیں۔اس دوران ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور رابطہ سڑکیں و گلی کوچے بھی زیر آب آگئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ کی تباہ کن بارشوں سے ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ بھلیسہ ،بھدرواہ و ٹھاٹھری کاہرہ میں سینکڑوں تعمیرات و بھاری پیمانے پر زرعی شعبے و باغبانی شعبہ کو نقصان پہنچا ہے ۔