سرینگر//ضلع ڈوڈہ میں پیر کی شام ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں5افراد جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ ڈوڈہ۔ بٹوٹ شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر اڑھائی سو فٹ گہرے نالے میں جاگری۔
اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ مقامی لوگوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر پانچ لاشیں بر آمد کیں۔مہلوکین میںتین مرد اور دو خواتین شامل ہیں ۔اس حادثے میں ایک کمسن بچہ معجزاتی طور بچ گیا۔
مزیدتفصیلات کا انتظار ہے