سرینگر/جموں کشمیر پولیس کا ایک45سالہ آفیسر سنیچر کو ضلع ڈوڈہ میں ایک سڑک حادثے کے دوران جاں بحق ہوگیا۔
یہ حادثہ پُل ڈوڈہ۔بھدروارہ ہائی وے پر گالگندھر کے نزدیک اُس وقت پیش آیا جب مذکورہ آفیسر کی کار آج صبح سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جاگری۔
اے ایس آئی ،وکرام سنگھ پولیس کی سی آئی ڈی ونگ کے ساتھ وابستہ تھا اور و ہ پولیس سٹیشن کشتوار میں تعینات تھا۔
مقامی لوگوں اور پولیس کے اشتراک سے زخمی وکرام کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔