ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میںکورونا وائرس کے 2 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 3 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران صرف دو افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور تین مریض صحتیاب ہوئے ہیں اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد سمٹ کر 62 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7570 پہنچ گئی ہے۔وہیں کووڈ 19 سے اب تک 133 افراد فوت ہوئے ہیں اور ضلع میں 376308 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔