ڈوڈہ سڑک حادثے کے دوسرے روزلاپتہ شخص کی لاش چناب سے برآمد

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
ڈوڈہ //گذشتہ روز ڈوڈہ بٹوت شاہراہ پر گڈسو کے مقام پر پیش آئے سڑک حادثے کے بعد لاپتہ شخص کی لاش دریائے چناب سے برآمد ہوئی ہے۔یہ لاش گذشتہ رات کے دوران بر آمد کی گئی۔
لاش کی شناخت ارشاد احمد ولد نذیر احمد ساکن ملہوتہ پنچائی کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس و مقامی رضاکاروں نے لاش کو جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا جہاں پر طبی لوازمات مکمل کرنے کے بعد اسے آخری رسومات ادا کرنے کے لئے وارثین کے سپرد کیا گیا۔
 واضح رہے کہ اس حادثہ میں ایک خاتون سمیت دو کی موت واقع ہوئی تھی اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *