سرینگر/ڈوڈہ میں جمعہ کی صبح پولیس کا ایک سپیشل پولیس آفیسر(ایس پی او) اُس وقت ہلاک ہوگیا جب ایک گاڑی، جس میں وہ سوار تھا، بھابور کے مقام پر اُلٹ کر ایک گہری کھائی میں جاگری۔اس حادثے میں دو بھائی بھی شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ لوڑ کیریئر ڈوڈہ سے بارہ کلو میٹر دورایک موڈ پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکرڈیڑھ سوفُٹ گہری کھائی میں جاگرا۔
ایس ایچ او ڈوڈہ، سنیل شرما نے کہا کہ گاڑی میں سوار تینوں افراد کو ڈوڈہ کے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک کو مردہ قرار دیا گیا۔
ہلاک شدہ کی شناخت عرفان احمد ولد نظیر شیخ ساکنہ بھانور کے طور ر ہوئی ہے جو پولیس میں ایس پی او کے بطور تعینات تھا۔