عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے ڈوڈہ میں رونما ہوئے المناک سڑک حادثے، جس میں ایک لڑکی سمیت تین افراد اپنی متاع جاں سے ہاتھ دھو بیٹے، پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔یہ حادثہ منگل کی شامل اْس وقت رونما ہوا، جب ٹھٹھری سے گندوہ کی طرف جارہی ایک آلٹو کار ایک گہرے نالے میں لڑھک کر جاگری۔اپنے ایک بیان میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا ’’مجھے یہ جان کر بے حد دْکھ اور افسوس ہوا کہ ڈوڈہ میں ایک سڑک حادثے میں ایک کمسن بچی سمیت تین قیمتی جانیں چلی گئی ہیں۔ اس المناک سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ میری دلی ہمدردی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دست بدْعا ہوں کہ اْنہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔
اللہ فوت شدگان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور حادثے میں زخمی ہوئے 14 سالہ لڑکے کو جلد صحتیاب کرے۔‘‘