اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر ملہوری کے نزدیک پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق و 1شخص زخمی ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق سنیچر کی صبح جموں سے کشتواڑ کی طرف آرہی ایک آلٹو گاڑی زیر نمبری JK02AN-1516 ملہوری عسر کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں میاں بیوی شدید زخمی ہوئے۔ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ممتازہ بیگم زوجہ محسن احمد کو مردہ قرار دیا وہیں محسن احمد ولد عبدالواحد ساکنہ کشتواڑ جی ایم سی میں زیر علاج ہیں۔پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے.