اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ پر کھیلینی کے نزدیک گذشتہ شب پیش آئے المناک حادثہ میں 2سگے بھائی جاں بحق ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اتوار کی دیر شام ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ پر کھیلینی کے نزدیک ایک سکارپیو گاڑی زیر نمبر JK21G7500 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی شروع کی۔امدادی کاروائی کے دوران کھائی سے دو لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا جہاں پر ان کی شناخت مکیش کمار (29)و پون کمار (24سال) ولد لال چند ساکنہ برارتھا کھیلینی کے طور ہوئی۔ڈاکٹروں نے طبی لوازمات مکمل کرکے لاشوں کو وارثین کے سپرد کیا گیا۔پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ادھر بی جے پی کے نائب صدر و ایم ایل اے ڈوڈہ ویسٹ شکتی راج پریہار نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔