اشتیاق ملک +عاصف بٹ
ڈوڈہ +کشتواڑ//ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میںمختلف سڑک حادثات میں 3افراد جاں بحق و6دیگر زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے بٹارا ہفتہ و اتوار کی درمیانی شب بٹارا شنگنی سڑک پر ایک مہندرا پیک آپ زیر نمبر JK06B-4629بٹارا کے قریب گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ایک شخص کی موت واقع ہوئی اور 4دیگر زخمی ہوئے۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی شروع کی۔زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال گندوہ منتقل کیا گیا جہاں پر شکیل احمد ولد محمد سائیں ساکنہ جلو کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا جبکہ صیام احمد و محمد عارف کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جی ایم سی ڈوڈہ کے لئے منتقل کیا جہاں راستے میں ہی صیام احمد ولد شیر محمد ساکنہ شنگنی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور اس طرح سے اس حادثہ میں 2افراد جاں بحق ہوئے اور محمد عارف ولد بشیر احمد، شبیر احمد ولد شیر محمد ساکنان شنگنی و مہیش کمار ساکنہ جلو زخمی ہوئے ہیں۔محمد عارف کو جی ایم سی ڈوڈہ سے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔ادھر بھدرواہ میں بھی گذشتہ روز چمبہ سڑک پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا تھا اور بعد میں اس کی موت واقع ہوئی۔اس کی شناخت عشرت اقبال ساکنہ قلعہ محلہ کے طور پر ہوئی تھی۔ادھر کشتواڑ ضلع کے ڈمبر چھاترو علاقے میں اسوقت نجی سوفٹ گاڑی کو حادثہ پیش آیا جب گاڑی پر سے اسکا ڈرائیور کنٹرول کھوبیٹھا اور گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوئے جنھیں فوری طور علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔ زخمیوں کی شناخت مصرت حسین ملک ولد الطاف ملک، انکی اہلیہ روضیہ بیگم و انکا 11ماہ کے بیٹا محمد عرش ملک کے طور ہوئی ۔وہیںشام کو پلماڑ علاقے میں دو گاڑیوں کی آپسی ٹکر ہوئی تاہم اسمیں کسی بھی شخص کی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔